Time 29 مارچ ، 2021
پاکستان

کراچی میں آئندہ چند روز گرمی مزید بڑھنے کا امکان

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہ سکتا ہے، شہر کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہو گا، گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں گرم خشک ہوائیں مشرقی اور  شمال مشرقی سمت سے چل سکتی ہیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کو ہیٹ ویو کا نام نہیں دیا جا رہا، ہوا میں نمی کا تناسب کم اور  شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث اسے ہیٹ ویو نہیں کہا جا رہا۔

مزید خبریں :