29 مارچ ، 2021
لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
لاہور میں ہول سیل کے بڑے تجارتی مرکز شاہ عالم مارکیٹ میں پلازا مالک عاطف قریشی راستہ بند کرنا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہو گیا۔
دونوں گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں جنرل سیکرٹری تاجر یونین باڑا مارکیٹ چوہدری زبیر، مالک پلازا عاطف قریشی اوربوٹا نامی ایک شخص ہلاک ہو گئے۔
زخمیوں میں طاہر، عمران اور عرفان شامل ہیں جنہیں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد شاہ عالم مارکیٹ اور اسپتال میں حالات کشیدہ ہو گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری مارکیٹ اور اسپتال پہنچ گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہےکہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔