30 ستمبر ، 2012
کولمبو…آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو میچ میں فتح کیلئے 129رنز کا ہدف دیا ہے ۔پاکستانی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کر سکے اور ایک بڑا مجموعہ تر تیب دینے میں ناکام رہے،پاکستانی بیٹسمین پورے20اوورز بھی نہ کھیل سکے اور19.4اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک28رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں عمر اکمل21،محمد حفیظ15شاہد آفریدی14اور عمر گل12رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستانی وکٹیں وقتاً فوقتاً گرتی رہیں اور بھارتی پلہ بھاری ہوتا رہا۔بھارت کی جانب سے بالا جی نے3یووراج سنگھ اور ایشون نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔