Time 01 اپریل ، 2021
پاکستان

سمری مسترد ہونے کا مطلب کابینہ کا وزیراعظم پر عدم اعتماد ہوتا ہے: شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے وزیراعظم کی سمری مسترد ہونے کا مطلب کابینہ کا وزیراعظم پر عدم اعتماد ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت دھاندلی کرتے پکڑی گئی ہے، امید ہے سپریم کورٹ اب این اے 75 کے پورے حلقے میں نیا الیکشن کروائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق اغوا ہونے والے 10 پریزائیڈنگ افسران کو ایک ہی جگہ پر رکھا گیا تھا، سپریم کورٹ کو ریکارڈ فراہم کر دیا ہے، اب عدالت پر لازم ہے کہ پہلے یہ معلوم کرے کہ اغوا کار کون تھے؟

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہناتھا کہ وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم کی سمری مسترد کر دی، سمری مسترد ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کابینہ نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی جانب سے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری مسترد کر دی تھی۔

مزید خبریں :