انٹرٹینمنٹ
01 اکتوبر ، 2012

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار انگ لی کی فلم’ لائف آف پائی ‘کا ٹریلر

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار انگ لی کی فلم’ لائف آف پائی ‘کا ٹریلر

ہالی ووڈ…این جی ٹی…آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار انگ لی Ang Lee) ( کی تھری ڈی فلم ’لائف آف پائی‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیاجس میں بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور تبو اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔لائف آف پائی معروف مصنف ین مارٹل کے بیسٹ سیلر ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایک باہمت نوجوان کے سمندر میں جانوروں کیساتھ گزارے گئے دنوں کے ایڈونچرکے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں پائی پٹیل کا مرکزی کردار سورج شرما نبھا رہے ہیں جن کے ساتھ باقی کاسٹ میں ٹوبی میگوئر، بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور تبو بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔فوکس پکچرزکے بینر تلے بننے والی یہ فلم21نومبر کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :