پاکستان
Time 07 اپریل ، 2021

مفتاح اسماعیل نے تلخ کلامی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت کردی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار مِفتاح اسماعیل نے مخالفین سے تکرار اور تلخ کلامی کی  وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ یہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے، وہ ایک مارکیٹ میں گئے تھے  جوکہ کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلارہے تھے، وہ نواز شریف کو چورکہہ رہے تھے۔

ن لیگی رہنما کے مطابق میں نےکہا کہ نواز شریف کو چور نہ کہیں، دوسری باربھی انہوں نواز شریف کو چور کہا تو میں نے کہا وہ خود چور ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ بہرحال مجےگالی نہیں دینا چاہیے تھی، یہ میری غلطی تھی ۔

مزید خبریں :