پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مکمل فعال نہ ہونےکی وجوہات سامنے آگئیں

فوٹو فائل

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےمکمل فعال نہ ہونےکی وجوہات سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی گئی وزرا کمیٹی کودی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سےزائد عرصہ گزرنے کےباوجود بیشتر اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں72 فیصد اسامیاں خالی ہیں  اور 200 سے زائد افسروں نےوہاں جانےسے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کا بتاناہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے مختص 822 اسامیوں میں سے صرف 232 پر تعیناتیاں ہو سکیں،ایڈیشنل سیکرٹری کی 24 میں سے15اور ڈپٹی سیکرٹری کی 50میں سے 20 نشستیں پُر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 کی 648 نشستوں میں سےصرف137 نشستوں جب کہ گریڈ 17 کی 85 میں سے 46 نشستوں پر تعیناتیاں ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب اور پنجاب سیکرٹریٹ میں رابطوں کا فقدان بھی بڑی وجہ ہےجب کہ افسران کے لیے اور دفاتر نہ ہونے کے ساتھ قانونی پیچیدگیاں بھی رکاوٹ بنی ہیں۔

مزید خبریں :