Time 09 اپریل ، 2021
پاکستان

کراچی، 115 ہاؤسنگ اسکیمز میں سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

 164میں سے 115میں قبضے، کرپشن اور غبن سمیت جعلی فائلوں کا معاملہ سامنے آیا، ایف آئی اے— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی کی ہاؤسنگ اسکیمز پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو دی گئی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی۔

سپریم کورٹ نے ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق انکوائری ایف آئی اے کو دی تھی جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ کراچی کی 164ہاؤسنگ اسکیمز کی انکوائریز کیں جن میں سے 115 ہاؤسنگ اسکیمز میں سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی سفارش کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اِن ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کرپشن، غبن، قبضے، جعلی فائلوں سمیت دیگر سنگین بےضابطگیاں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 164میں سے صرف 49 ہاؤسنگ اسکیمز درست قرار دی گئی ہیں، یہ ہاؤسنگ اسکیمز زیادہ تر ایسٹ زون میں واقع ہیں جو اسکیم 33 سمیت دیگر علاقو ں پر مشتمل ہیں۔

مزید خبریں :