13 اپریل ، 2021
کورونا وائرس کا عالمی بحران ہے یا کچھ اور کہ سنگاپور سے نیویارک کے درمیان دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سفر رہے ہیں جب کہ ان کی خدمت کے لیے پرواز میں 13 رکنی عملہ تعینات ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سنگاپور سے امریکا کے نیویارک ائیر پورٹ کے لیے رات ایک بجکر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی سنگاپور ائیر لائن کی کمرشل پرواز صرف 11 مسافر سوار ہیں۔
دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز ایس کیو 24 رات ایک بج کر 26 منٹ پر سنگاپور سے روانہ ہوئی۔
پرواز 17 گھنٹے 31 منٹ کا مسلسل طویل ترین سفر طے کرکے اگلی صبح نیویارک پہنچے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے لیے دو سال قبل اپریل 2018 میں پہلی اڑان بھرنے والی سے نئی ائیربس اے 350 زیر استعمال ہے جس میں مسافروں کی تین کیٹگریز ہیں اور اس ائیر بس میں 350 مسافروں کی گنجائش ہے لیکن عالمی بحران کی وجہ سے اس پرواز میں محض 11 مسافر سفر کر رہے ہیں جب کہ ان کی خدمت کے لیے 13 کریو ممبرز ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عام طور پر کم ترین مسافروں پر پرواز منسوخ کردی جاتی ہیں لیکن ائیرلائنز کورونا بحران کی وجہ سے ساکھ بچانے کے لیے شدید نقصانات پر بھی پروازیں اڑا رہی ہے۔