دنیا
Time 14 اپریل ، 2021

ایران کا یورینیئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانےکا اعلان

ایران نے آج سے یورینیئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانےکا اعلان کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق یورینیئم افزودگی60 فیصدتک کرنےکے فیصلےکا اعلان نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکیا، ان کا کہنا تھا کہ یورینیئم افزودگی سے متعلق فیصلے سے عالمی جوہری ادارےکو آگاہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نطنز میں اضافی ایک ہزار سینٹری فیوجزبھی لگائےجائیں گے،نطنز حملے سے متاثرہ سینٹری فیوجزکو مزید جدید سینٹری فیوجز سے تبدیل کیا جائےگا، نطنز میں آئندہ ہفتوں میں صورتحال معمول پر آجائےگی۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہےکہ یورینیئم افزودگی بڑھانا اسرائیلی جوہری دہشت گردی کا جواب ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے یورینیئم افزودگی بڑھانےکااعلان اہم جوہری سائٹ نطنز پر حملے کے بعد کیا ہے اور جوہری سائٹ پر حملےکا الزام اسرائیل پر عائدکیا ہے۔

ایران کے فیصلے پر امریکا اور فرانس نے شدید اظہار تشویش کیا ہے۔

مزید خبریں :