پاکستان
Time 15 اپریل ، 2021

کراچی: پولیس نے حب ریور روڈ کو کلیئر کرالیا، ٹریفک رواں دواں

کراچی میں بلدیہ چار نمبر حب ریور روڈ کو آج صبح سویرے ایک بار پھر کلیئرکروایا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ چار نمبر حب ریور روڈ پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی جس دوران 40 کےقریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 حب ریور روڈ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ سرکارکی مدعیت میں بلدیہ ٹاؤن تھانےمیں درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہاہے کہ پولیس اور رینجرز نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنایا، پولیس اور رینجرز نےذمہ داریاں دلیری کےساتھ انجام دیں، جوان اور افسران جان لیں کہ پولیس ،سیاسی اورعسکری قیادت آپ پر یکساں فخرکرتی ہے۔

مزید خبریں :