وزیراعظم سے چینی سفیرکی ملاقات،دوطرفہ امور سمیت کوروناکی صورتحال پر تبادلہ خیال

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نانگ رونگ نے ملاقات کی اور دوطرفہ امور سمیت کورونا وائرس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران غربت کے خاتمے سے متعلق چین کے تجربات پرگفتگو کی گئی، وزیر اعظم نے غربت کا خاتمہ کرنے پر چینی قیادت کو مبارک باد پیش کی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنےکے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین سے غربت کے خاتمےکے ساتھ ترقی کا تجربہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

کورونا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے،حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کررہی ہے،حکومت نے پورے ملک میں ویکسی نیشن کا وسیع منصوبہ تیار کیا ہے۔

مزید خبریں :