21 اپریل ، 2021
گورنر ہاؤس کراچی کے سامنے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت مظاہرہ کیا گیا جس میں مبینہ طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔
کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی لاپتا افراد کے تحت گورنر ہاؤس پر احتجاج کیا گیا جس میں بچوں اور خواتین نے بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر رہنما عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا پر امن احتجاج آئینی و قانونی ہے تاہم گورنر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی و لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے یاداشت لینے سے انکار کردیا ہے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ معصوم بچوں کی جانب سے یاداشت پیش کی جانی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یاداشت نہ لینا گورنر عمران اسماعیل کی کم ظرفی ہے۔
عباس جعفری کا کہنا تھاکہ ہم اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، پرامن احتجاجی مظاہرین واپس مزار قائد دھرنے میں جائیں گے۔
دوسری جانب مظاہرے کے باعث ایوان صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر سمیت اطراف میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔