سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 6 عدالتوں کا اسٹرکچر بھی مسمار

کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر آپریشن کرتے ہوئے ضلع کچہری ایف 8میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات پر قائم 6 عدالتوں کا اسٹرکچر بھی گرادیا۔

سی ڈی اے نے اسلام آبادہائی کورٹ کےحکم پر تجاوزات کےخاتمےکےلیےآپریشن کیا، اس دوران  ایف ایٹ ضلع کچہری میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں ۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ بھی آپریشن کے دوران ضلع کچہری میں موجود تھے، اس دوران  تجاوزات پر قائم 6عدالتوں کا اسٹرکچر بھی گرا دیا گیا۔

آپریشن سے پہلے نجی بلڈنگ میں قائم 6 عدالتوں کو نوٹسز جاری کرکے خالی کرایا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان خان کی عدالت بھی خالی کرائی گئی اور سول جج نادیہ علی اور سول جج حمیرا افضل کی عدالتیں بھی خالی کرائی گئیں۔

آپریشن سے قبل چار ججز کی عدالتوں کو بھی منتقل کیا گیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ایک سول ناظر کا آفس بھی گرایا جائےگا۔

مزید خبریں :