دنیا
03 اکتوبر ، 2012

شامی حکام کیمیائی ہتھیاروں کی سلامتی کو یقینی بنائیں، بان کی مون

شامی حکام کیمیائی ہتھیاروں کی سلامتی کو یقینی بنائیں، بان کی مون

اقوام متحدہ…اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے شامی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کی سلامتی کو یقینی بنائیں اور ان ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کریں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون نے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال سنگین ترین جرم ہو گا جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ 188 ممالک اس کنونشن میں شامل ہو چکے ہیں اور یہ دنیا بھر میں 75 فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کئے جا چکے ہیں تاہم شام سمیت 8 ممالک نے اس دستاویز پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

مزید خبریں :