دنیا
03 اکتوبر ، 2012

شام کے بحران کے حل کیلئے ایران کا کرداراہم ہے، ترجے روئید لارسن

شام کے بحران کے حل کیلئے ایران کا کرداراہم ہے، ترجے روئید لارسن

نیویارک…مشرق وسطیٰ کے بارے میں اقوام متحدہ کے نمائندے ترجے روئید لارسن نے علاقائی مسائل بالخصوص شام کے بحران کے حل کیلئے ایران کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ملاقات کے دوران کہی۔ فریقین نے مشرق وسطی کی صورتحال اور شام میں جاری بحران کے حل کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ترجے روئید لارسن نے اس موقع پر کہا کہ ایران کو شام کے بحران کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرنا چاہیے کیونکہ ایران خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اسکا خطے میں خاصا اثر و رسوخ پایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :