03 اکتوبر ، 2012
ماسکو… روس نے نیٹو اور عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں مداخلت یا حکومت اور باغیوں کے مابین بفر زون قائم کرنے کی کوششوں سے باز رہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ گیناڈی گاتیلوف نے شام سے متعلق مغرب اور خلیجی عرب ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا شام کی حکومت اور باغیوں کے مابین بفرزون قائم کرنے کی کوششوں سے باز رہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اپنے نیٹو اور علاقائی پارٹنرز سے کہا ہے کہ وہ شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا انسانی ہمدردی کے نام پر بفرزون قائم کرنے کیلئے بہانے تلاش کرنا چھوڑ دیں۔