دنیا
03 اکتوبر ، 2012

ایران دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کا پرزور حامی ہے،علی اکبر صالحی

ایران دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کا پرزور حامی ہے،علی اکبر صالحی

نیویارک … ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران دنیا سے کیمیاوی ہتھیاروں کے خاتمے کا پرزور حامی ہے۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ادارے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق کنونشن دنیا بھر میں قیام امن اور سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جس نے حال ہی میں غیر وابستہ تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالی ہے کیمیاوی ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا کہ 1980-88ء کی ایران عراق جنگ کے دوران عراق نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور متاثر ہوئے۔

مزید خبریں :