دنیا
03 اکتوبر ، 2012

الیکشن کے بعد ویزا فیس میں کمی لانے پر غور کیا جائیگا،ہلیری کلنٹن

 الیکشن کے بعد ویزا فیس میں کمی لانے پر غور کیا جائیگا،ہلیری کلنٹن

نیویارک…امریکہ نے بھارت کو ویزا فیس پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ تمام ممالک کیلئے ویزا فیس میں کمی لانے کیلئے غور کیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی، بھارتی وزیر خارجہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ماہرین سے ویزا فیس زیادہ وصول کی جا رہی ہے، اِس پر ہمیں تحفظات ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلیری کلنٹن نے یقین دہانی کرائی کہ ویزا فیس میں کمی کرنے کیلئے آئندہ ماہ صدارتی الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ویزا فیس میں کمی خاص طور پر صرف بھارت کیلئے نہیں ہوگی بلکہ تمام ممالک کے ماہرین کیلئے ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکی ویزا فیس عام شہریوں کیلئے 2 ہزار ڈالرز جبکہ ماہرین کیلئے فیس 2 ہزار 700 ڈالرز ہے۔

مزید خبریں :