27 اپریل ، 2021
وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقررکرنےکی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے4 فاسٹ ٹریک منصوبوں پرعمل درآمدکے لیے ٹیکس چھوٹ دینےکی سمری منظور کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
کابینہ نے پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری سمیت نان ٹریٹی ممالک سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری بھی دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔
وفاقی کابینہ میں ممنوعہ بورکے لائسنس سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری بھی منظور کی گئی۔