انٹرٹینمنٹ
04 اکتوبر ، 2012

گینگ نم کی مقبولیت، سڑکوں پر جوانوں کا دیوانہ وار رقص

 گینگ نم کی مقبولیت، سڑکوں پر جوانوں کا دیوانہ وار رقص

سیول…این جی ٹی… کورین گلوکار کے گینگ نم ڈانس اسٹائل کی میوزک وڈیو نے آجکل دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا جس نے ناصرف گینز ریکاڑڈ بکس میں جگہ بنالی ہے بلکہ میوزک چارٹس پر بھی سرِ فہرست جارہاہے۔گانے کی وڈیو میں اپنایا گیا منفرد گینگ نم اسٹائل دنیا بھر کے منچلوں کو اپنے سحر میں جکڑ رہا ہے جو دیوانہ وار اس انداز مین رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔خود جنوبی کوریا بھی اس سحر سے محفوظ نہیں رہا اور گذشتہ دنوں دارالحکومت سیول کی سڑکوں پر بھی دنیا بھر سے جمع ہوئے کئی ڈانس گروپس اور سینکڑوں نوجوان منچلے گینگ نم ڈانس کرتے نظر آئے۔ایک باقاعدہ ڈانس مقابلے کے لیے جنوبی کوریا،فرانس ،پولینڈ،نیدرلینڈز،کوسٹاریکا،ملائیشیا اور روس کے23ڈانس گروپس جمع ہوئے جنہوں نے ناصرف اپنا روایتی رقص پیش کیا بلکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے گینگ نم ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :