پاکستان
14 جنوری ، 2012

لاہور : دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقال کر گئیں

لاہور : دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقال کر گئیں

لاہور … دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا سی ایم ایچ اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ ارفع کریم کے والد کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے کیولری گراوٴنڈ لاہور میں اور تدفین آبائی گاوٴں میں کی جائے گی۔ ارفع کریم کی عمر 16 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے کومہ میں تھیں تاہم کچھ دنوں سے ان کی حالت میں بہتر محسوس کی جارہی تھی۔ واضح رہے کہ ارفع کریم دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر تھیں جنہوں نے صرف 9 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کیا تھا۔ پاکستان کی ارفع کریم کو بل گیٹس نے خصوصی طور پر امریکا بلا کر ان سے ملاقات کی تھی اور ایک تقریب میں ان کیلئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارفع کریم پاکستان کا ایک مثبت چہرہ ہیں۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آج ہی ارفع کریم کو دبئی کے اسپتال منتقل کرنے کا کہا تھا اور ان کی حالت میں بہتری پر مسرت کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :