کھیل
04 اکتوبر ، 2012

ویمنز ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل: انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ویمنز ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل: انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

کولمبو … ویمنز ورلڈ ٹی 20کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ کولمبو کے پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر صرف 93 رنز بنائے ۔ انگلینڈ ویمنز ٹیم نے 94 رنز کا ہدف 16 گیندوں قبل 3 وکٹ پر حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلش کھلاڑی شارلوٹ ایڈورڈنے 33، لائیڈیا گرین وے نے 22 اور سارہ ٹیلر نے ناٹ آوٴٹ 21 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی بولر ریان سوک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلینڈ ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 20 اوورز میں صرف 93 رنز بنانے کا موقع دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایمی سیٹرتھ ویٹ نے 30 ، کیٹی مارٹن 19 اور نکولا براوٴن 18 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہیں۔ انگلش بولر ڈینیلا ویاٹ اور ہولی کول ون نے 2، 2 ، آنیا شروبسول اور لورا مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا ویمنز اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :