Time 07 مئی ، 2021
پاکستان

سندھ حکومت کا 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کریں گے۔

سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھاکہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے  اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے، ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا، ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ سندھ میں 638 اسکول دوبارہ کھولیں گے۔

مزید خبریں :