چین سےکورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائنز پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین کی کل 15 کھیپیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک  35 لاکھ  سے کچھ زیادہ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے۔

مزید خبریں :