Time 10 مئی ، 2021
پاکستان

کراچی کے مرکز میں قائم سینٹرل جیل ملحقہ آبادی کیلیے وبال جان بن گیا

کراچی شہر کے بیچوں بیچ سینٹرل جیل کا قیام اطراف کی آباد ی کے لیےعذاب بن گیا ہے۔ 

سکیورٹی خدشات کے باعث لگائے گئے جیمرز سے   علاقے میں موبائل فون سروس کئی سال سے معطل ہے جس سے نیو ٹاؤن ، پی آئی بی، جمشید روڈ، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی اور دیگر علاقوں کی آبادی متاثر ہو رہی ہے۔

ایمرجنسی کال کی سہولت کے بغیر لوگوں کی عام زندگی کے معاملات ہی نہیں بلکہ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، شہریوں نے سینٹرل جیل کو شہر سے باہر  منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جیل کی سکیورٹی کے نام پر عام لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا کسی طرح بھی درست نہیں، جیل کے اندر موبائل فون سروس بحال ہے تو باہر کی سروس بند کرنے کی کیا تُک ہے؟

خیال رہے کہ ماضی میں سینٹرل جیل میں کیے گئے آپریشن کے دوران قیدیوں سے بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد ہونے سے جیل کے اندر موبائل نیٹ ورک فعال ہونے کا انکشاف ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :