والدین انمول ہیں: ایمن خان

فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے والدین کے ساتھ محبت بھری پوسٹ شیئر کی ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ایمن خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے۔

کچھ گھنٹے قبل اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے والدین کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کیں جس سے یہ واضح تھا کہ وہ اپنے مرحوم والد کو یاد کر رہی ہیں۔

ایمن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا 'والدین انمول ہیں'۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن اور منال کس طرح محبت بھرے انداز میں والدین کے ساتھ کھڑی ہیں۔

یاد رہے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں اداکار بہنوں ایمن اور منال خان کے والد 31 دسمبر 2020 کو دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔ 

مزید خبریں :