Time 12 مئی ، 2021
پاکستان

کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کو جانےوالی واحد ٹرین جعفرایکسپریس پر رش بڑھ گیا

اندرون ملک کے لیے ٹرانسپورٹ کی بندش کےباعث کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کو جانےوالی واحد ٹرین جعفرایکسپریس پر رش بڑھ گیاہے،مسافروں کا مطالبہ ہے کہ عید کے موقع پر خصوصی ٹرین چلائی جائے۔

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے تدارک کے باعث اندرون ملک پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ سے اندرون ملک جانےوالی واحد ٹرین جعفرایکسپریس پر رش بڑھ گیاہے۔

کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کو جانے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں، اس موقع پر سماجی فاصلہ کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔

مسافروں نے وزارت ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ سے صرف ایک ٹرین چلتی ہے، عید کے موقع پرخصوصی ٹرین چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنوں میں عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اورراولپنڈی جانے والی اکبربگٹی ایکسپریس کی سروسز کورونا کے باعث معطل ہیں،دونوں ٹرینوں کی سروسز کو کورونا کی پہلی لہر کے دوران عارضی طور پر معطل کیاگیا تھا جو تاحال بند ہیں ۔

مزید خبریں :