Time 28 ستمبر ، 2024
پاکستان

پی پی پی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اپنی ترامیم لانے کی تجویز دیدی

پی پی پی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اپنی ترامیم لانے کی تجویز دیدی
فوٹو: جے یو آئی ایف /ایکس

پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے انہیں اپنی ترامیم لانے کی تجویز دیدی۔

جے یو آئی سربراہ سے پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کی گئی جبکہ  آئینی عدالت کے قیام پر بھی  تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد آپس میں اور دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا جبکہ ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ مشاورت کے بعد ہی آئینی ترمیم پر کوئی مسودہ سامنے آئے گا۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں نیر حسین بخاری، شیری رحمان، نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

مزید خبریں :