پاکستان
05 اکتوبر ، 2012

این آر او عمل درآمد کیس، حکومت نے خط کا نیا مسودہ پیش کردیا

این آر او عمل درآمد کیس، حکومت نے خط کا نیا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد… این آر او عملدرآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت میں حکومت کی جانب سے سوئز حکام کو لکھے جانے والے خط کا نیا مسودہ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ آج جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں وزیر قانون فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی آبزرویشن اور پیرا 178 کے مطابق خط کا نیا ڈرافٹ جمع کرادیا گیا ہے، سپریم کورٹ کو پھر بھی کچھ اعتراض ہے تو جائزہ لیکر بتائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہی سوچ ہے کہ ملک کے بہتری کیلئے ادارے کام کرتے رہیں اور نظام چلتا رہے۔ اس کے بعد عدالتی بینچ کے ججز نے نئے خط کے مسودے کا جائزہ لیا اور مسودے پر غور کیلئے سماعت میں وقفہ کر دیا گیا، جس کے بعد ججز اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔

مزید خبریں :