دنیا
Time 18 مئی ، 2021

چین میں 73 منزلہ عمارت اچانک لرزنے سے افراتفری مچ گئی

چین کے شہر شین زین میں فلک بوس عمارت اچانک لرزنے سے افراتفری مچ گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارت سے باہرآگئے۔

واقعے کےکچھ دیر بعد 73 منزلہ عمارت کومکمل خالی کرا لیا گیا اور تمام افراد کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  بلند عمارت لرزنےکا واقعہ آج دوپہر پیش آیا، حکام کے مطابق شہر میں موجود زلزلے کی پیمائش کرنے والے اسٹیشنوں کے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ شہر میں کوئی زلزلہ نہیں آیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے لرزنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

مزید خبریں :