Time 21 مئی ، 2021
پاکستان

سپریم کورٹ میں شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 مئی کو سماعت کرے گا— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس پر وفاقی حکومت نے عدالت عالیہ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 مئی کو سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :