Time 22 مئی ، 2021
پاکستان

ترین گروپ کے وفد نے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا، ڈیڈ لائن یا دوسرا کوئی بیانیہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے ایک رکن کے تحفظات پر جہانگیر ترین کو خود وضاحت کرنی چاہیے تھی۔

خیال رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کارکردگی دکھانے کے لیے ایک مہینہ دیا ہے، اگر وہ ڈیلیور نہ کرسکے تو ہمارا گروپ جو کرے گا وہ سب دیکھیں گے، ڈلیور کرنے کا کہتے کہتے تھک چکے ہیں۔

مزید خبریں :