Time 25 مئی ، 2021
پاکستان

قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی شرط بتادی

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں ، پیپلز پارٹی  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں واپسی کو تیار ہے۔

پتوکی میں پارٹی رہنما طارق شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نےکہا کہ مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی اور رانا تنویر کہہ رہے ہیں اس حکومت کو ختم نہیں کرنا چاہتے جب کہ شہباز شریف اپوزیشن کو اکھٹا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں دھڑے بن گئے ہیں ، مولانا اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں توہم پی ڈی ایم میں واپس آنے کو تیار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم کو اپنی خواہشات کے لیے استعمال کیا ،ن لیگ ساتھ دیتی تو نہ صرف پنجاب بلکہ مرکزی حکومت بھی ختم ہو چکی ہوتی۔

مزید خبریں :