حکومتی بجٹ کے مقابلے میں ن لیگ اپنا بجٹ لائے گی، شہباز شریف کا اعلان

حکومتی بجٹ کے مقابلے میں ن لیگ اپنا بجٹ لائے گی ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے فیصلہ سنادیا۔

ن لیگ کے بجٹ سیمینار سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ تین سال میں بے روزگاری بڑھنے سے عام آدمی کا زندگی کے ساتھ تعلق قائم رکھنا مشکل ہوگیا ، موجودہ حالت حکومت کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے آرڈیننس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، اس آرڈیننس کا راستہ روکیں گے۔ 

سیمینار سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں 62 فیصد بڑھادیں ، سوِئی سدرن اور ناردرن دیوالیہ ہوگئے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جیسے لوگوں کو لا کر ملک پر مسلط کر دیا جاتا ہے تو وہ نقصان کرتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل بولے  کہ پی ٹی آئی نے معیشت سے کھلواڑ کیا ، ملک کا قرضہ پندرہ ہزار ارب روپے بڑھا دیا۔

مزید خبریں :