پاکستان
14 فروری ، 2012

امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے 2ارب 40کروڑ ڈالر امداد کی درخواست

امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے 2ارب 40کروڑ ڈالر امداد کی درخواست

واشنگٹن. . . . . . امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس سے پاکستان کیلئے 2ارب 40کروڑ ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو یہ امداد مالی سال دوہزاربارہ تیرہ کیلئے دینے کی درخواست کی ہے۔امداد کے 2ارب 20کروڑ ڈالر جمہوریت اور سویلین اداروں کے استحکام پر خرچ ہوں گے جبکہ امداد کے 80کروڑ ڈالر انسداد دہشت گردی فنڈ کا حصہ ہوں گے۔امریکی صدرباراک اوباما نے تین ٹریلین سے زائد کابجٹ کانگریس میں پیش کردیا ہے۔مجوزہ بجٹ مالی سال 2013 کیلئے ہے جویکم اکتوبرسے شروع ہوگا۔بجٹ میں پاکستان،افغانستان اورعراق میں امریکی آپریشن اورسویلین پروگرام کیلئے8ارب 20 کروڑڈالرمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں :