لاہور: پولیس سے بھاگنا مہنگا پڑگیا، گاڑی جل کر تباہ ہوگئی

لاہور میں پولیس سے بھاگنا کار سوار کو مہنگا پڑگیا، گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، موٹر سائیکل کا تو کباڑا ہوا، گاڑی بھی جل کر تباہ ہوگئی۔

پولیس نے کار سوار  کو پکڑ لیا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار کی جان بھی بچ گئی۔

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس نےایک گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا، مگر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی،اس دوران گاڑی ایک موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

 پولیس کے مطابق کیمپس موڑ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک بڑی گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے گاڑی بھگادی۔

موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے پھنسی تو رگڑ سے آگ بھڑک اُٹھی اور گاڑی جل کرتباہ ہو گئی،خوش قسمتی سے موٹرسائیکل پر موجود پولیس اہلکار اور گاڑی سوار محفوظ رہے، پولیس نے گاڑی ڈرائیور حمزہ جاوید کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :