پاکستان
14 فروری ، 2012

تحریک انصاف کا کراچی جلسہ فکس تھا،پرویز رشید

تحریک انصاف کا کراچی جلسہ فکس تھا،پرویز رشید

لاہور . . .. . مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں میچ فکسنگ بہت پہلے ہو چکی تھی، 25دسمبر کو کراچی کا جلسہ بھی فکس تھا۔ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایم کیو ایم کے ساتھ معانقہ ایک اور یوٹرن ہے۔ عمران خان کی سیاست موقع پرستی، بے اصولی اور ابن الوقتی کی سیاست ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ایم کیو ایم کی قیادت کی ملاقات سے بلی مکمل طور پر تھیلے سے باہر آ گئی اور عمران خان نے کہا کہ اس نے شیروں کو قابوکر لیا جبکہ عوام کو اچھی طرح یاد ہے کہ یہی عمران خان ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کلنگ ، بوری بند لاشوں ، نوگو ایریاز ،ٹارچر سیل او ر بھتہ خوری کا ذمہ دار قرار دیتے رہے۔

مزید خبریں :