07 اکتوبر ، 2012
کولمبو … ورلڈ ٹی 20 فائنل میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کیریبین ٹیم کے سیمی فائنل وننگ کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کولمبو کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی 20 کے ٹائٹل کی جنگ کیلئے ویسٹ انڈیز نے میزبان سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرے گا۔ کیریبین سائیڈ نے سیمی فائنل کھیلنے والی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا نے پاکستانی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والے رنگانا ہیراتھ کو باہر کردیا ان کی جگہ ٹیم میں داننجایا کو شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جونسن چارلس، کرس گیل، مارلن سموئلز، ڈیوائن براوو، کیرن پولارڈ، آندرے رسل، دنیش رامدین، کپتان ڈیرن سامے، سنیل نارائن، روی رامپال، سموئل بدری۔ سری لنکن سائیڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں، کپتان مہیلا جے وردنے، تلکا رتنے دلشان، کمار سنگاکارا، انجیلو میتھیوز، جیون مینڈن، لاہیرو تھریمانے، تھسارا پریرا، نوان کولاسیکارا، لستھ مالنگا، اکیلا داننجایا، اجنتھا مینڈس۔