Time 05 فروری ، 2025
کھیل

پاکستان فٹبال پر ایک بار پھر معطلی کے خدشات منڈلانے لگے

پاکستان فٹبال پر ایک بار پھر معطلی کے خدشات منڈلانے لگے
فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال پر ایک بار پھر معطلی کے خدشات منڈلانے لگے ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق پی ایف ایف کے آئین میں ترامیم پر ڈیڈلاک معطلی کی وجہ بن سکتا ہے۔

نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق ریویو کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ پی ایف ایف کا موجودہ آئین فیفا کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔

نارملائزیشن کمیٹی کا کہنا ہےکہ فیفا کی تجویز کردہ ترامیم منظور نہیں ہوئی تو الیکشن سمیت فٹبال کے تمام معاملات معطلی کا شکار  ہو جائیں گے۔

 نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق  فیفا کا کہنا ہے کہ  یہ ترامیم پی ایف ایف گورننس کے لیے اہم ہیں۔ معاملات کے حل کے لیے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کانگریس اراکین سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہےکہ فیفا نے 2018 میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی جس کی وجہ سیاسی مداخلت بتائی گئی تھی۔

بعد ازاں جولائی 2022 میں فیفا نے اعتراضات دور ہونے کے بعد پی ایف ایف کی رکنیت بحال کردی تھی۔

مزید خبریں :