پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 90 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 302 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 90 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 302 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 302 رہی جو چار سالوں میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

بازار میں آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب روپے سے زائد رہی۔ آج کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب روپے بڑھ کر 8392 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں :