08 اکتوبر ، 2012
جدہ … سعودی حکومت نے نائیجیریا کی 1000 خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ نائیجیریا پارلیمنٹ کے ایک وفد نے امینو وزیری تعبوالی کی سربراہی میں سعودی عرب کے وزیر برائے حج سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائیجیریا کی 1000بغیر محرم خواتین کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ سعودی قوانین کے تحت 40سال سے کم عمر خواتین کو محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔