Time 12 جون ، 2021
پاکستان

جعلی کاغذات پر پاکستان آنے والا ایرانی نژاد امریکی شہری گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی کے ریڈ زون میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کاغذات پر پاکستان میں داخل ہونے والے ایرانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی کراچی کے ریڈ زون میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک ایران سے پاکستان میں فعال ہے اور 15 ہزار ڈالر میں جعلی کاغذات پر پاکستان میں بآسانی داخل ہواجاسکتا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایرانی نژاد امریکی شہری جعلی کاغذات پر پاکستان داخلے پر گرفتارہوا، ایرانی نژاد امریکی شہری اپنے ملک ایران گیا تھا جہاں اس کے کاغذات ضبط کرلیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ اس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کو15ہزارڈالر دیےاور جعلی کاغذات پر پاکستان با آسانی پہنچ گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی پہنچنے کے بعد اس نے امریکی قونصلیٹ سے اپنا پاسپوٹ بھی حاصل کرلیا، اطلاع ملنے پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے اسے گرفتار کرلیا۔

حکام کاکہنا ہے کہ امریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیااوراس میں ملوث نیٹ ورک کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :