پاکستان

ویزوں کی مشکل، پاکستان میں مرنیوالے سیکڑوں ہندوؤں کی راکھ شمشان گھاٹ میں جمع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت سے کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستان میں آباد ہندو برادری مشکلات کا شکار ہے، کئی لوگ اپنے پیاروں کی راکھ دریائے گنگا میں بہانا چاہتے ہیں مگر ویزا نہیں مل پارہا جس کے باعث کراچی کے شمشان گھاٹ میں سیکڑوں مُردوں کی راکھ جمع ہو گئی ہے۔

کراچی کا قدیم میوہ شاہ قبرستان جس کے اطراف مختلف فرقوں اور مذاہب کی آخری آرام گاہوں کے علاوہ ہندو برادری کا تاریخی شمشان گھاٹ بھی موجود ہے۔

مندر سے متصل شمشان گھاٹ میں 200 کے قریب استھیاں موجود ہیں، سالہا سال پہلے سے یہاں رکھی ان استھیوں کی وجہ یہ ہے کہ مرنے والوں کی خواہش تھی کہ ان کی راکھ بھارت کے دریائے گنگا میں بہائی جائے۔

شری رام ناتھ مہاراج کہتے ہیں کہ یہ تمام استھیاں ان کے پاس ورثاء کی امانت ہیں تاہم ویزا نہ ملنے کے باعث وہ انہیں لے کر بھارت نہیں جا سکے۔

کراچی کی ہندو برادری کا کہنا ہے کہ ویزا نہ ملنے کے سبب وہ اپنی استھیاں نیٹی جیٹی، کوٹری یا سکھر میں بہاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں لیکن دوطرفہ تعلقات بہتر ہو جائیں تو مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے بھارت جانا آسان ہو جائے گا۔

مزید خبریں :