20 جون ، 2021
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
افغان ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میڈیا کے چند حلقوں نے بیان بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے شاہ محمود قریشی سے پوچھا کیا آپ اسامہ کو شہید سمجھتے ہیں تو کچھ لمحے چپ رہنے کے بعد وزیر خارجہ نے جواب دینے سے انکار کردیا۔