اجے کو عالیشان گھر خریدنے کیلئے 18کروڑ قرض لینا پڑگیا

فوٹوفائل
فوٹوفائل

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے نئے گھر کی خریداری کے لیے بینک سے 18کروڑ بھارتی روپے قرض لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے نے حال ہی میں ممبئی کے جوہو ایریا میں خوبصورت اور عالیشان بنگلہ خریدا ہے، اجے کا 474 اسکوائر فٹ پر تعمیر کردہ نیا گھر ان کی موجودہ رہائش گاہ سے قریب ہے جس کی قیمت ساڑھے 47کروڑ بھارتی روپے ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے نئے گھر کی خریداری کے لیے 18 کروڑ 75لاکھ بھارتی روپے لون لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے کے نئے گھر کی خریداری کا معاہدہ گزشتہ برس نومبر دسمبر کے درمیان طے پایا تھا جب کہ رواں برس مئی کے مہینے میں جائیداد کو بھارتی اداکار کےنام پر منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اجے کے نئے گھر میں ان کے پڑوسی بھارتی اداکار امیتابھ بچن، ریتھک روشن، دھرمیندرا اور اکشے کمار ہیں۔

مزید خبریں :