09 اکتوبر ، 2012
ٹیکساس(راجہ زاہداختر خانزادہ)آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور پاکستان کے سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ وہ بین الااقوامی سطح ہر ایساقانون تشکیل دیا جائے جس سے کسی کو بھی اس بات کا حق حاصل نہ ہو کہ وہ کسی مذہب کی توہین کرسکے۔وہ یہا ں ڈیلس میں آل پاکستان مسلم لیگ ڈیلس کی جانب سے منعقدہ اپنی پارٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر لند ن میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس وقت پاکستان کے تمام اضلاع میں قائم ہوچکی ہے اور مزید تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔پرویز مشر ف کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 جلسے منعقد کیے جس میں 5سے 10 ہزار افراد شریک ہوئے تاہم چھوٹے جلسوں کے بعد ہرصوبے کے صدر مقام میں بھی بڑے جلسے بھی منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جانے سے قبل امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جو کہ ان کی پارٹی کے رہنماؤں جس میں جاوید صدیقی ،ڈاکٹر حسن بخاری ،ڈاکٹر تسلیم آغا ،جاوید چوہدری ،ندیم اختر اور دیگر نے کیک کاٹا گیا ۔دوسری جانب ریاست ٹیکساس کے دوسرے بڑے شہر ہیوسٹن میں آل پاکستان مسلم لیگ کے قیام کی دوسری سالگرہ انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی ۔