پاکستان
14 فروری ، 2012

بلوچ رہنماکے قتل کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال

بلوچ رہنماکے قتل کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال

کوئٹہ…بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی رہنما ثنا سنگت بلوچ کے قتل کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے۔بلوچ ریپبلکن پارٹی کے دوسال سے لاپتہ مرکزی رہنما ثنا سنگت بلوچ کے کی لاش گذشتہ روز تربت کے علاقے مرغاب سے برآمد ہوئی تھی۔ثناسنگت بلوچ کے قتل کے خلاف بلوچ ریپبلکن پارٹی،بلوچ نیشنل موومنٹ اوربلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد نے چالیس روزہ سوگ اورسہ روزہ شٹرڈاون ہڑتال کی کال دی۔بی ار پی ،بی این ایم،بی ایس او کی اپیل پر بلوچستان کے علاقوں پنجگور، خضدار،سوارب ،مستونگ،قلات،حب ،گوادر، پسنی، جیونی میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے اور کاروباری مراکز بند جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی رہنما ثنا سنگت بلوچ کی تدفین اج مستونگ کے کہڈکوچہ میں کی جائے گی۔

مزید خبریں :