پاکستان
09 اکتوبر ، 2012

اثاثوں کا معاملہ ،283 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ

اثاثوں کا معاملہ ،283 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ

اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے والے 283 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت 15 اکتوبر سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہزارایک سو74 ارکان میں سے 878 پارلیمنٹیرینز نے اثاثوں کی تفصیلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے تاہم ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی، وزیر دفاع احمد مختار، سینیٹر فیصل رضا عابدی، سینیٹر محمد اعظم ہوتی، نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر، مولانا عطاء الرحمن، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری، عابد شیر علی، وفاقی وزیر منظور احمد وٹو، خرم دستگیر خان، کشمالہ طارق، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں علی موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی، علامہ حامد سعید کاظمی، سینیٹر وقار احمد خان، اخونزادہ چٹان، سعید احمد ظفر، صاحبزادہ محبوب سلطان، ملک شکیل اعوان، چیف وہپ ن لیگ شیخ آفتاب احمد، نجم الدین خان، شہزادہ محی الدین، نواز الائی، طارق باجوہ، میاں مرغوب احمد، حامد یار ہراج، زبیدہ جلال، ہمایوں عزیز کرد، پیر صدر الدین شاہ راشدی، میاں عبدالحق، سردار علی محمد مہر، میاں عبدالستار، عبدالقیوم جتوئی، سردار اویس لغاری، محسن قریشی، رانا نذیر احمد خان، میاں مرغوب احمد، میر حمدان بگٹی سمیت 283 پارلیمنٹیرینز کو 6 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کر دیں بصورت دیگر 15 اکتوبر کو ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی ان کی رکنیت معطل کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :