Time 23 جون ، 2021
پاکستان

دالبندین کے قریب ڈاکوؤں کا بینک گاڑی پر حملہ، 5 کروڑ روپے چھین کر فرار

دالبندین کے قریب ڈاکو بینک گاڑی پر حملہ کر کے 5 کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود لیویز اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کا بتانا ہے کہ بینک کے اہلکار رقم بینک وین کی بجائے نجی گاڑی میں لا رہے تھے کہ دالبندین کے قریب ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اور 5 کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :